Surah Saba Ayat 6 (34:6)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّۙ-وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اوروہ عزت والے ، حمد کے مستحق (اللہ ) کے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہیں علم ملا وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اُترا وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و یرى الذین اوتوا العلم: اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں ۔} اس ایت میں اہل ایمان کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ تعالی عنہم یا اہل کتاب میں سے ایمان لانے والے جیسے حضرت عبداللہ بن سلام اور ان کے ساتھی رضی اللہ تعالی عنہم وہ جانتے دیکھتے اور سمجھتے ہیں کہ جو قران اللہ تعالی کی طرف سے اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی جانب نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اوروہ قران عزت والے اورحمد کے مستحق اللہ تعالی کے راستے یعنی دین اسلام کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔( خازن سبا تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۵۱۶ مدارک سبا تحت الایۃ: ۶ ص۹۵۶ ملتقطا)