Surah Saba Ayat 5 (34:5)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ الَّذِیْنَ سَعَوْ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے ہم سے مقابلہ کرتے ہوئے ہماری آیتوں (کو جھٹلانے) میں کوشش کی ان کے لئے سخت عذاب میں سے دردناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کی ان کے لیے سخت عذابِ دردناک میں سے عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین سعو فی ایتنا معجزین: اور جنہوں نے ہم سے مقابلہ کرتے ہوئے ہماری آیتوں میں کوشش کی۔} اس سے پہلی ایت میں قیامت کے دن اہل ایمان کا حال بیان کیا گیا اورا س ایت میں کفار کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ جنہوں نے ہم سے مقابلہ کرتے ہوئے ہماری آیتوں کو جھٹلانے میں کوشش کی اور ان پر اعتراضات کرکے اور انہیں شعر اور جادو وغیرہ بتا کر لوگوں کو ان کی تصدیق کرنے سے روکنا چاہا ان کے لیے سخت عذاب میں سے دردناک عذاب ہے۔( ابو سعود سبا تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۳۳۹ ملخصا) اللہ تعالی کی ایتوں میں کوشش کی دو اقسام: یاد رہے کہ اللہ تعالی کی ایتوں میں کوشش دو طرح کی ہے۔ ایک اچھی اور دوسری بری۔قران پاک کی ایات کو سمجھنے یا سمجھانے کی کوشش ان سے مسائل و اسرار نکالنے کی کوشش اچھی اور عبادت ہے لیکن انہیں غلط ثابت کرنے ان میں باہمی ٹکراو دکھانے اور انہیں جھٹلانے کی کوشش بری اورکفر ہے۔ یہاں ایت میں یہ دوسری کوشش مراد ہے۔ کفار کی جانب سے قران پاک کی ایتوں پر اعتراضات وغیرہ کا مزید بیان اسی سورت کے آخری رکوع میں آئے گا۔