Surah Saba Ayat 4 (34:4)
Sheba · Juz 22 · Makki
لِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں کو بدلہ دے ،ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتاکہ صلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے یہ ہیں جن کیلئے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔
Tafseer (Urdu)
{لیجزی الذین امنوا: تاکہ اللہ ایمان لانے والوں کو بدلہ دے۔} اس ایت میں قیامت قائم کرنے کی حکمت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ بیشک قیامت تم پرضرور آئے گی تاکہ اللہ تعالی ایمان لانے والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں کو بدلہ دے ان عظیم صفات والے لوگوں کے لیے ایمان اور اچھے اعمال کے بدلے میں بخشش اور عزت کی روزی ہے۔(ابوسعود سبا تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۳۹ ملخصا) بعض مفسرین نے اس ایت کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ ذرے سے بھی چھوٹی بڑی ہر چیز کو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا تا کہ اللہ تعالی ان لوگوں کو بدلہ دے جو اللہ تعالی اورا س کے رسول پر ایمان لائے اور انہوں نے وہ کام کئے جن کا اللہ تعالی اور اس کے رسول نے حکم دیا اور جن کاموں سے منع کیا ان سے اپنے رب عزوجل کی اطاعت کرتے ہوئے رک گئے یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ان کے رب عزوجل کی طرف سے بخشش اور قیامت کے دن جنت میں عزت کی روزی ہے۔( تفسیر طبری سبا تحت الایۃ: ۴ ۱۰ / ۳۴۶)