Surah Fatir Ayat 16 (35:16)
Originator · Juz 22 · Makki
اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگروہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔
Tafseer (Urdu)
{ان یشا یذهبكم: اگروہ چاہے تو تمہیں لے جائے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اگر تمہارا رب عزوجل چاہے تو تمہیں ہلاک کر دے کیونکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے اور وہ تم سے بے نیاز ہے اور تمہاری بجائے نئی مخلوق لے آئے جو فرمانبردار ہو اللہ تعالی کے احکامات کی پیروی کرنے والی ہواور جن چیزوں سے اللہ تعالی نے منع فرمایا ہے ان سے رک جانے والی ہو اور (یاد رکھو کہ) تمہیں ہلاک کر کے نئی مخلوق لے انا اللہ تعالی پر کچھ دشوار نہیں بلکہ یہ اس کے لئے بہت اسان ہے تو اے لوگو! اللہ تعالی سے ڈرو اور اس کی فرمانبرداری کرو ا س سے پہلے کہ تمہارا رب عزوجل تمہیں ہلاک کر دے۔ (تفسیر طبری فاطر تحت الایۃ: ۱۶-۱۷ ۱۰ / ۴۰۵)