Surah Fatir Ayat 15 (35:15)
Originator · Juz 22 · Makki
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِۚ-وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے لوگو!تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز ، تمام خوبیوں والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے لوگو! تم سب اللہ کےمحتاج اور اللہ ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الناس انتم الفقرآء الى الله: اے لوگو!تم سب اللہ کے محتاج ہو۔} اگرچہ اللہ تعالی کے علاوہ ہر چیز اللہ تعالی کی محتاج ہے لیکن اس ایت میں بطور خاص انسانوں کو ا س لئے مخاطب کیا گیا کہ انسان ہی مالداری کا دعوی کرتے اور اسے اپنی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ایت کا معنی یہ ہے کہ اے لوگو! مخلوق میں سے تم سب سے زیادہ اپنی جاناہل و عیال مال اورتمام امور میں اللہ تعالی کے فضل واحسان کے حاجت مند ہو تمہیں پلک جھپکنے بلکہ ا س سے بھی کم مقدار میں اللہ تعالی سے بے نیازی نہیں ہو سکتی اور اللہ تعالی ہی اپنی مخلوق سے بے نیاز ہے وہ ان کا حاجت مندنہیں اور وہی مخلوق پر اپنے احسانات اور انعامات کی وجہ سے تمام تعریفوں کا مستحق ہے ۔( صاوی فاطر تحت الایۃ: ۱۵ ۵ / ۱۶۹۲ خازن فاطر تحت الایۃ: ۱۵ ۳ / ۵۳۲ ملتقطا) حضرت ذوالنون مصری رحمۃاللہ تعالی علیہ نے فرمایا کہ مخلوق ہر دم اور ہر لحظہ اللہ تعالی کی محتاج ہے اور کیوں نہ ہوگی کہ ان کی ہستی اور ان کی بقا سب اس کے کرم سے ہی تو ہے۔( مدارک فاطر تحت الایۃ: ۱۵ ص۹۷۵)