Surah Fatir Ayat 14 (35:14)
Originator · Juz 22 · Makki
اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآءَكُمْۚ-وَ لَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْؕ-وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْؕ-وَ لَا یُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِیْرٍ۠ ٝ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگرتم ان سے دعا کروتو وہ تمہاری دعا نہیں سنیں گے اور اگربالفرض سن بھی لیں تو تمہاری دعا قبول نہیں کرسکتے اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک سے انکار کردیں گے اور باخبر (خدا) کی طرح تجھے کوئی نہ بتائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سُنیں اور بالفرض سن بھی لیں تو تمہاری حاجت روانہ کرسکیں اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک سے منکر ہوں گے اور تجھے کوئی نہ بتائے گا اس بتانے والے کی طرح۔
Tafseer (Urdu)
{ان تدعوهم لا یسمعوا دعآءكم: اگرتم ان سے دعا کرو تو وہ تمہاری دعا نہیں سنیں گے۔} کفار بتوں کا قرب حاصل کرنے ان کی طرف دیکھنے اور ان کے سامنے اپنی حاجات پیش کرنے کو عزت کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ اس ایت میں اللہ تعالی نے کفار کے اس نظریے کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ جن بتوں کی تم عبادت کرتے ہو اگرتم ان سے دعا کرو تو وہ تمہاری دعا سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے کیونکہ وہ بے جان جمادات ہیں اور اگربالفرض سن بھی لیں تو وہ تمہاری دعا قبول نہیں کرسکتے کیونکہ وہ اصلا قدرت اور اختیار نہیں رکھتے اور قیامت کے دن وہ بت تمہارے شرک سے انکار کردیں گے اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہیں گے کہ تم ہمیں نہ پوجتے تھے اور اے بندے! دنیا و اخرت کے احوال اور بت پرستی کے انجام کی جیسی خبر اللہ تعالی دیتا ہے اور کوئی نہیں دے سکتا۔( روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۱۴ ۷ / ۳۳۲-۳۳۳ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۱۴ ص۹۷۵ جلالین فاطر تحت الایۃ: ۱۴ ص۳۶۵ ملتقطا)