Surah Fatir Ayat 24 (35:24)
Originator · Juz 22 · Makki
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًاؕ-وَ اِنْ مِّنْ اُمَّةٍ اِلَّا خَلَا فِیْهَا نَذِیْرٌ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دیتے ہوئے اور ڈراتے ہوئے بھیجا اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے محبوب بے شک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ بھیجا خوشخبری دیتا اور ڈر سنا تا اور جو کوئی گروہ تھا سب میں ایک ڈر سنانے والا گزر چکا۔
Tafseer (Urdu)
{انا ارسلنك بالحق بشیرا و نذیرا: اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دیتے ہوئے اور ڈراتے ہوئے بھیجا۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ ایمان داروں کو جنت کی خوشخبری دینے والا اورکافروں کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو خواہ وہ نبی ہو یا عالم دین جو نبی کی طرف سے اللہ تعالی کی مخلوق کو اللہ تعالی کا خوف دلائے۔(روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۲۴ ۷ / ۳۴۰ ملخصا)