Surah Fatir Ayat 25 (35:25)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْۚ-جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو ان سے پہلے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں اور صحیفے اورروشن کردینے والی کتابیں لے کر آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو اُن سے اگلے بھی جھٹلاچکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول آئے روشن دلیلیں اور صحیفے اور چمکتی کتاب لے کر۔
Tafseer (Urdu)
{و ان یكذبوك: اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر کفار مکہ اپ کو جھٹلانے پر ہی قائم ہیں تو اپ ان کی اور ان کے جھٹلانے کی پرواہ نہ کریں ان سے پہلی امتوں کے لوگ بھی اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کوجھٹلاچکے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے رسول اپنے دعوی کی صداقت اوراپنی نبوت پر دلالت کرنے والے روشن معجزات صحیفے اور حق کوروشن کردینے والی کتابیں توریت انجیل اور زبور لے کر ائے تھے۔(تفسیر قرطبی فاطر تحت الایۃ: ۲۵ ۷ / ۲۴۸ الجزء الرابع عشر ابو سعود فاطر تحت الایۃ: ۲۵ ۴ / ۳۶۸ روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۲۵ ۷ / ۳۴۱ ملتقطا)