Surah Fatir Ayat 26 (35:26)
Originator · Juz 22 · Makki
ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر میں نے کافروں کی گرفت کی تو میراانکار کیسا ہوا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر میں نے کافروں کو پکڑا تو کیسا ہوا میرا انکار۔
Tafseer (Urdu)
{ثم اخذت الذین كفروا: پھر میں نے کافروں کی گرفت کی۔} یعنی پھر ہم نے ان لوگوں کو طرح طرح کے عذابوں میں گرفتار کر کے ہلاک کر دیا جنہوں نے ہمارے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی رسالت کو نہ مانا اور ہماری نشانیوں کی حقیقت کا انکار کیا اور اپنے جھٹلانے پر قائم رہے۔ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ دیکھیں کہ انہیں میرا عذاب دینا کیساہوا( تفسیر طبری فاطر تحت الایۃ: ۲۶ ۱۰ / ۴۰۸ روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۲۶ ۷ / ۳۴۱ ملتقطا)