Surah Fatir Ayat 31 (35:31)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے وہی حق ہے، اپنے سے پہلے موجود کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی، بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ،دیکھنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی وہی حق ہے اپنے سے اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی ہوئی بے شک اللہ اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذی اوحینا الیك من الكتب: اور وہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ جس کتاب کی ہم نے اپ کی طرف وحی فرمائی ہے یعنی قرآن مجید وہی حق ہے کہ ا س میں جھوٹ اور شک کا کوئی شائبہ تک نہیں اور وہ کتاب اپنے سے پہلے نازل ہونے والی کتابوں کی عقائداصول اور احکام میں تصدیق فرماتی ہے۔ بیشک اللہ تعالی اپنے بندوں سے خبردار اور انہیں دیکھنے والا ہے اور ان کے ظاہر و باطن کو جاننے والا ہے۔( روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۳۱ ۷ / ۳۴۵-۳۴۶ ملخصا)