Surah Fatir Ayat 34 (35:34)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَؕ-اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُﰳ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ کہیں گے سب خوبیاں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہم سے غم دور کردیا، بیشک ہمارا رب بخشنے والا ،قدر فرمانے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دور کیا بیشک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور وہ کہیں گے۔} یعنی جنت میں داخل ہوتے وقت وہ اپنے رب عزوجل کی حمد کرتے ہوئے کہیں گے: سب خوبیاں اس اللہ تعالی کیلئے ہیں جس نے ہمیں جنت میں داخل کر کے ہم سے غم دور کردیا۔اس غم سے مراد یا دوزخ کا غم ہے یا موت کا یا گناہوں کا یا نیکیوں کے غیر مقبول ہونے کا یا قیامت کی ہولناکیوں کا غرض انہیں کوئی غم نہ ہوگا اور وہ اس پر اللہ تعالی کی حمد کریں گے اور کہیں گے کہ بیشک ہمارا رب عزوجل بخشنے والا اورقدر فرمانے والا ہے کہ گناہوں کو بخشتا ہے اگرچہ گناہ بہت زیادہ ہوں اور نیکیاں قبول فرماتا ہے اگرچہ نیکیاں کم ہوں ۔( روح البیان فاطر تحت الایۃ:۳۴ ۷ / ۳۵۲-۳۵۳ خازن فاطر تحت الایۃ: ۳۴ ۳ / ۵۳۶ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۳۴ ص۹۸۰ ملتقطا) ’’لا الـہ الا اللہ‘‘ پڑھنے کی فضیلت: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہےحضورسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’لا الـہ الا اللہ‘‘ پڑھنے والوں پر ان کی قبروں میں کوئی وحشت ہو گی اور نہ ہی حشر میں ان پر کوئی گھبراہٹ طاری ہو گی اور گویا کہ میں لا الـہ الا اللہ پڑھنے والوں کو دیکھ رہا ہوں وہ اپنے سروں سے گرد جھاڑتے ہوئے یہ کہہ رہے ہوں گے: ’’الحمد لله الذی اذهب عنا الحزن‘‘ ترجمہ کنزالعرفان: سب خوبیاں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہم سے غم دور کردیا۔( معجم الاوسط باب الیاء من اسمہ: یعقوب ۶ / ۴۸۰ الحدیث: ۹۴۷۸)