Surah Fatir Ayat 33 (35:33)
Originator · Juz 22 · Makki
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًاۚ-وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (ان کیلئے) بسنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، انہیں ان باغوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کالباس ریشمی ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبسنے کے باغوں میں داخل ہوں گے وہ ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشمی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{جنت عدن: بسنے کے باغات۔} اس ایت میں ان لوگوں کے ثواب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان تینوں گروہوں کے لئے بسنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے انہیں ان باغوں میں سونے کے ایسے کنگن پہنائے جائیں گے جن پر موتی لگے ہوئے ہوں گے اور وہاں ان کالباس ریشمی ہوگا کیونکہ اس میں لذت اور زینت ہے۔ (خازن فاطر تحت الایۃ: ۳۳ ۳ / ۵۳۶ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۳۳ ص۹۸۰ ملتقطا)یاد رہے کہ دنیا میں مسلمان مرد پر سونا اورریشم پہننا حرام ہے جنت میں یہ سب حلا ل ہو گا۔