Surah Fatir Ayat 38 (35:38)
Originator · Juz 22 · Makki
اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک اللہ جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کابے شک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله علم غیب السموت و الارض: بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے۔} یعنی اسمانوں اور زمین میں جو چیزیں بندوں سے غائب اور ان سے مخفی ہیں ان تما م چیزوں کو اللہ تعالی جانتا ہے جب اس کی شان یہ ہے تو اس پر کفار کے احوال کس طرح مخفی رہ سکتے ہیں اللہ تعالی جانتا ہے کہ اگر اب بھی انہیں دنیا میں لوٹا دیا جائے تو وہ کفر ہی کریں گے اوربیشک اللہ تعالی دلوں کی بات جانتا ہے۔( روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۳۸ ۷ / ۳۵۶ ملخصا)