Surah Fatir Ayat 39 (35:39)
Originator · Juz 22 · Makki
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِؕ-فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗؕ-وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ اِلَّا مَقْتًاۚ-وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ اِلَّا خَسَارًا 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جس نے تمہیں زمین میں (پہلے لوگوں کا) جانشین کیا تو جو کفر کرے تواس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اور کافروں کے حق میں ان کا کفر ان کے رب کے پاس غضب ہی کو بڑھاتا ہے اور کافروں کے حق میں ان کا کفران کے نقصان میں ہی اضافہ کرتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے جس نے تمہیں زمین میں اگلوں کا جانشین کیا تو جو کفر کرے اس کا کفر اسی پر پڑے اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے یہاں نہیں بڑھائے گا مگر بیزاری اور کافروں کو ان کا کفر نہ بڑھائے گا مگر نقصان۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی جعلكم خلىف فی الارض: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں جانشین کیا۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہی تمہیں زمین میں پہلے لوگوں کا جانشین کیا اور ان کی جائداد اوران کے قبضے میں موجود چیزوں کا مالک اور ان میں تصرف کرنے والا بنایا اور ان کے منافع تمہارے لئے مباح کئے تاکہ تم ایمان و طاعت اختیار کرکے شکر گزاری کروتو جو کفر کرے اور ان نعمتوں پر شکر الہی نہ بجالائے تواپنے کفر کا وبال اسی کو برداشت کرنا پڑے گا اور کافروں کا کفر ان کے رب عزوجل کے پاس غضب ہی کو بڑھاتا ہے اورآخرت میں کافروں کا کفران کے نقصان میں ہی اضافہ کرے گا کیونکہ اس کی وجہ سے وہ جنت سے محروم کر دئیے جائیں گے ۔( خازن فاطر تحت الایۃ: ۳۹ ۳ / ۵۳۷ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۳۹ ص۹۸۱ روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۳۹ ۷ / ۳۵۷ ملتقطا)