Surah Fatir Ayat 41 (35:41)
Originator · Juz 22 · Makki
اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا ﳛ وَ لَىٕنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖؕ-اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ حرکت نہ کریں اور قسم ہے کہ اگر وہ ہٹ جائیں تو اللہ کے سوا انہیں کوئی نہ روک سکے گا۔ بیشک وہ حلم والا، بخشنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک اللہ روکے ہوئے ہے آسمانوں اور زمین کو کہ جنبش نہ کرے اور اگر وہ ہٹ جائیں تو اُنہیں کون روکے اللہ کے سوا بے شک وہ حلم والا بخشنے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله یمسك السموت و الارض ان تزولا: بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ حرکت نہ کریں ۔} بیشک اللہ تعالی آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ وہ اپنی جگہ سے حرکت نہ کریں ورنہ آسمان و زمین کے درمیان شرک جیسی معصیت ہو تو آسمان و زمین کیسے قائم رہیں اور قسم ہے کہ اگر وہ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں تو اللہ تعالی کے سواکوئی اور انہیں روک نہیں سکتا۔ بیشک اللہ تعالی حلم والا ہے اسی لئے وہ کفار کو جلد سزا نہیں دیتا اور جو اس کی بارگاہ میں توبہ کر لے تواسے بخشنے والا ہے۔(خازن فاطر تحت الایۃ: ۴۱ ۳ / ۵۳۷-۵۳۸ روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۴۱ ۷ / ۳۵۸ ملتقطا)