Surah Fatir Ayat 44 (35:44)
Originator · Juz 22 · Makki
اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةًؕ-وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعْجِزَهٗ مِنْ شَیْءٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ كَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا اور وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی شے اسے عاجز کرسکے۔ بیشک وہ علم والا، قدرت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے اُن سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا اور وہ اُن سے زور میں سخت تھے اور اللہ وہ نہیں جس کے قابو سے نکل سکے کوئی شے آسمانوں اور زمین میں بے شک وہ علم و قدرت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یسیروا فی الارض: اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا۔} یعنی کیا کفار مکہ نے شام عراق اور یمن کے سفروں میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والو ں کی ہلاکت وبربادی اور ان کے عذاب اور تباہی کے نشانات نہیں دیکھے تاکہ ان سے عبرت حاصل کرتے حالانکہ وہ تباہ شدہ قومیں ان اہل مکہ سے طاقت وقوت میں زیادہ تھیں اس کے باوجود ان سے اتنا بھی نہ ہوسکا کہ وہ عذاب سے بھاگ کر کہیں پناہ لے سکیں اور اللہ تعالی کی یہ شان نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی شے اسے عاجز کرسکے۔ بیشک وہ تمام موجودات کاعلم رکھنے والا اور تمام ممکنات پر قدرت رکھنے والا ہے۔( مدارک فاطر تحت الایۃ: ۴۴ ص۹۸۲ روح البیان فاطر تحت الایۃ: ۴۴ ۷ / ۳۶۲ ملتقطا)