Surah Fatir Ayat 45 (35:45)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰـكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّىۚ-فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر اللہ لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑتا تو زمین کی پیٹھ پر کوئی چلنے والا نہ چھوڑتا لیکن وہ ایک مقرر میعاد تک انہیں ڈھیل دیتا ہے پھر جب ان کی مقررہ مدت آئے گی تو بیشک اللہ اپنے تمام بندوں کو دیکھ رہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر اللہ لوگوں کو اُن کے کئے پر پکڑتا تو زمین کی پیٹھ پر کوئی چلنے والا نہ چھوڑتا لیکن ایک مقرر میعاد تک انہیں ڈھیل دیتا ہے پھر جب ان کا وعدہ آئے گا تو بے شک اللہ کے سب بندے اس کی نگاہ میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لو یؤاخذ الله الناس بما كسبوا: اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑتا۔} یعنی اگر اللہ تعالی لوگوں کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑتا تو زمین کی پیٹھ پر کوئی چلنے والا نہ چھوڑتا لیکن وہ مقرر ہ مدت یعنی قیامت کے دن تک انہیں ڈھیل دیتا ہے پھر جب ان کے عذاب کی مقررہ مدت آئے گی تو یاد رکھو کہ بیشک اللہ تعالی اپنے تمام بندوں کو دیکھ رہا ہےوہ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے گا اور جو لوگ عذاب کے مستحق ہیں انہیں عذاب فرمائے گا اور جو لائق کرم ہیں ان پر رحم و کرم کرے گا۔(خازن فاطر تحت الایۃ: ۴۵ ۳ / ۵۳۸ جلالین فاطر تحت الایۃ: ۴۵ ص۳۶۸ ملتقطا)