Surah Fatir Ayat 7 (35:7)
Originator · Juz 22 · Makki
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ۬ؕ-وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکافروں کے لیے سخت عذاب ہے اورایمان لانے والوں اور اچھے کام کرنے والوں کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکافروں کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الذین كفروا لهم عذاب شدید: کافروں کے لیے سخت عذاب ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے شیطان کی پیروی کرنے والوں اور اس کے مخالفین کا حال تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافروں کے لیے جو شیطان کے گروہ میں سے ہیں ان کے کفر کے سبب سخت عذاب ہے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کیے اور شیطان کے فریب میں نہ آئے اور اس کی راہ پر نہ چلے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔(خازن فاطر تحت الایۃ: ۷ ۳ / ۵۳۰ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۷ ص۹۷۲ ملتقطا)