Surah Fatir Ayat 6 (35:6)
Originator · Juz 22 · Makki
اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّاؕ-اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِﭤ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو، وہ تو اپنے گروہ کو اسی لیے بلاتا ہے تاکہ وہ بھی دوزخیوں میں سے ہوجائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو وہ تو اپنے گروہ کو اسی لیے بلاتا ہے کہ دوزخیوں میں ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الشیطن لكم عدو فاتخذوه عدوا: بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو۔} ارشاد فرمایا کہ شیطان تمہارا بڑا پرانا دشمن ہے اور ا س کی یہ دشمنی ختم نہ ہو گی لہذا تم بھی اپنے عقائد افعال اور اعمال کے معاملے میں اسے اپنا دشمن سمجھو اور اس کی اطاعت نہ کرو بلکہ اللہ تعالی کی فرمانبرداری میں مشغول رہوشیطان تو اپنی پیروی کرنے والوں کو کفر کی طرف اسی لیے بلاتا ہے تاکہ وہ بھی دوزخیوں میں سے ہوجائیں ۔(ابو سعود فاطر تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۳۶۲ جلالین فاطر تحت الایۃ: ۶ ص۳۶۴ ملتقطا)