Surah Yasin Ayat 34 (36:34)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگو روں کے باغ بنائے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اس میں باغ بنائے کھجوروں اور انگو روں کے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے۔
Tafseer (Urdu)
{و جعلنا فیها جنت من نخیل و اعناب: اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگو روں کے باغ بنائے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے زمین میں کھجوروں اور انگو روں کے باغ بنائے اور ان باغوں کی اب پاشی کے لئے زمین میں چشمے جاری کئے تاکہ لوگ اناج کی طرح ان باغات کے پھلوں میں سے بھی کھائیں اور اگرچہ اناج اور پھل حاصل کرنے کے لئے بیج لوگوں نے بوئے اور اب پاشی انہوں نے کی مگر بیج سے شاخ انہوں نے نہیں نکالی اس شاخ کو بالی اور تناور درخت انہوں نے نہیں بنایا بالی سے اناج اور درخت سے پھل پیدا کرنے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ یہ اللہ تعالی نے بنائے ہیں کیونکہ اس پر اللہ تعالی کے سوا اور کوئی قدرت نہیں رکھتا تو کیا ان دلائل کا مشاہدہ کرنے کے بعد بھی وہ حق کو نہیں مانیں گے اور اللہ تعالی کی قدرت ووحدانیت کا اقرار کر کے اس کی ان نعمتوں کا شکر ادا نہیں کریں گے