Surah Yasin Ayat 33 (36:33)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۚۖ-اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور اس سے اناج نکالا تو اس میں سے وہ کھاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور پھر اس سے اناج نکالا تو اس میں سے کھاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ایة لهم الارض المیتة: اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے۔} اس سے پہلی ایت میں حشر کا بیان ہوا اور اب یہاں سے اس چیز کو ذکر کیا جا رہا ہے جو اس کے ممکن ہونے پر دلالت کرتی ہے تاکہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں کا رد ہوچنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو لوگ دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرتے ہیں ان کے لیے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلالت کرنے والی ایک عظیم اور واضح نشانی مردہ یعنی خشک اور بنجر زمین ہے اور یہ نشانی اس طرح ہے کہ اللہ تعالی نے بارش کا پانی برسا کراسے زندہ کیا یعنی اس میں نشونما کی قوت پیدا کی اور پھر اس زمین سے اناج نکالا جسے اللہ تعالی نے لوگوں کے لئے اور ان کے مویشیوں کے لئے رزق بنایا ہے اور جس طرح اللہ تعالی مردہ زمین کو زندہ کرتاہے اسی طرح وہ مردوں کو بھی زندہ فرمائے گا۔( تفسیرکبیر یس تحت الایۃ: ۳۳ ۹ / ۲۷۲ روح البیان یس تحت الایۃ: ۳۳ ۷ / ۳۹۲ ملتقطا)