Surah Yasin Ayat 37 (36:37)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۚۖ-نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کوکھینچ لیتے ہیں تو جبھی وہ اندھیروں میں رہ جاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کھینچ لیتے ہیں جبھی وہ اندھیرے میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ایة لهم الیل: اور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے۔} اس سے پہلی ایات میں زمین کے احوال سے اللہ تعالی کی قدرت اور وحدانیت پر استدلال فرمایا گیا اور اب اس ایت میں رات کے وجود سے قدرت اور وحدانیت پر استدلال فرمایا جا رہا ہے چنانچہ فرمایا گیا کہ جو لوگ مردوں کے دوبارہ زندہ ہونے کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے اللہ تعالی کی قدرت پر دلالت کرنے والی ایک نشانی رات ہے اور یہ نشانی اس طرح ہے کہ اللہ تعالی سورج کو غروب کر کے رات کو دن سے جدا کر دیتا ہے ا س کے بعد رات ایسے تاریک ہو جاتی ہے جیسے انتہائی کالی شے پر چڑھا ہوا سفید لباس اتار لیا جائے تو پھر وہ سیاہ ہی سیاہ رہ جاتی ہے اوررات ہونے پرلوگوں کو اندھیرے میں داخل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ پس دن کی روشنی کو رات سے جدا کر دینا ا س بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی کی قدرت کامل ہے کوئی چیز اسے عاجز نہیں کر سکتی اور اس کی قدرت ذاتی ہے کسی کی دی ہوئی نہیں تو جس کی قدرت کا یہ حال ہے وہ مخلوق کو اس کی موت کے بعد زندہ کرنے پر بھی قادر ہے کیونکہ ظاہری اعتبار سے یہ دن کو رات سے جدا کر دینے سے بھی زیادہ اسان ہے۔(روح البیانیستحت الایۃ: ۳۷ ۷ / ۳۹۶ مدارک یس تحت الایۃ: ۳۷ ص۹۸۹ تاویلات اہل السنہ یس تحت الایۃ: ۳۷ ۴ / ۲۰۰ ملتقطا)