Surah Yasin Ayat 51 (36:51)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورصورمیں پھونک ماری جائے گی تواسی وقت وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلے جائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پھونکا جائے گا صورجبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و نفخ فی الصور: اور صور میں پھونک ماری جائے گی۔}اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس وقت مردوں کو اٹھانے کے لئے دوسری مرتبہ صورمیں پھونک ماری جائے گی تواسی وقت وہ کفار زندہ ہو کر اپنی قبروں سے نکل ائیں گے اوراپنے حقیقی رب عزوجل کے اس مقام کی طرف دوڑتے چلے جائیں گے جوحساب اور جز ا کے لئے تیار کیا گیا ہو گااور وہ کہیں گے :ہائے ہماری خرابی! کس نے ہمیں ہماری نیند سے جگادیا۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں : وہ یہ بات اس لئے کہیں گے کہ اللہ تعالی دونوں نفخوں کے درمیان ان سے عذاب اٹھا دے گا اور اتنا زمانہ وہ سوتے رہیں گے اوردوسرے نفخہ کے بعد جب وہ دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے اور قیامت کی ہولناکیاں دیکھیں گے تو اس طرح چیخ اٹھیں گے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب کفار جہنم اور اس کے عذاب دیکھیں گے تو اس کے مقابلے میں انہیں قبر کا عذاب اسان معلوم ہو گا اس لئے وہ خرابی اور افسوس پکار اٹھیں گے اور اس وقت کہیں گے :یہ وہ ہے جس کا رحمن عزوجل نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام نے سچ فرمایا تھالیکن اس وقت کا اقرار انہیں کچھ نفع نہ دے گا۔ ایک قول یہ ہے کہ فرشتے کافروں سے یہ کہیں گے اور ایک قول یہ ہے کہ جب کافر کہیں گے : کس نے ہمیں ہماری نیند سے جگادیاتو اس وقت مومنین کہیں گے کہ یہ وہ ہے جس کا رحمن عزوجل نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام نے سچ فرمایا تھا۔(روح البیان یس تحت الایۃ: ۵۱-۵۲ ۷ / ۴۱۱-۴۱۲ خازن یس تحت الایۃ: ۵۱-۵۲ ۴ / ۹ ملتقطا)