Surah Yasin Ayat 63 (36:63)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ ہے وہ جہنم جس سے تمہیں ڈرایا جاتا تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ تھا۔
Tafseer (Urdu)
{هذه جهنم: یہ ہے جہنم۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب مجرم جہنم کے قریب پہنچیں گے تو ان سے کہا جائے گا :اے مجرمو!یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کے ذریعے دنیا میں وعدہ کیا جاتا تھا اور اب تم جہنم کو دیکھ کر اس کی تصدیق کر لو مگر یہ تصدیق مفید نہیں اور اج تم اس جہنم میں داخل ہوجاؤ اور دنیا میں جو تم اپنے کفر پر ہی قائم رہے اس کے سبب جہنم کے عذابات چکھو ۔ اس سے معلوم ہوا کہ نبی علیہ السلام پر اعتماد کرنے کانام ایمان ہے ۔ کفار اخرت کو دیکھ کر ساری چیزیں مان جائیں گے مگر وہ ماننا کار امد نہ ہو گا کیونکہ انہوں نے اپنی انکھ پر اعتماد کیا نہ کہ نبی علیہ السلام پر۔