Surah Yasin Ayat 75 (36:75)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْۙ-وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ معبوداِن کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ لوگ خودان معبودوں کیلئے حاضر ِ خدمت لشکربنے ہوئے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ ان کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ ان کے لشکر سب گرفتار حاضر آئیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{لا یستطیعون نصرهم: وہ معبودان کی مدد نہیں کرسکتے۔} یعنی مشرکوں کا اپنے معبودوں سے مدد کی توقع رکھنا بیکار ہے ان کے معبود ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان سے عذاب دور کر سکتے ہیں کیونکہ وہ جماد بے جان بے قدرت اور بے شعور ہیں اور الٹا معاملہ یہ ہے کہ یہ بت پرست خود اپنے معبودوں کی حفاظت کیلئے ان کے لشکر بنے ہوئے ہیں جو بتوں کی خدمت کے لئے موجود رہتے ہیں ۔ دوسرا معنی یہ کیا گیا ہے کہ اخرت میں کافروں کے ساتھ ان کے بت بھی گرفتار کرکے حاضر کئے جائیں گے اور سب جہنم میں داخل ہوں گے بت بھی اور ان کے پجاری بھی۔ یاد رہے کہ بتوں کا جہنم میں داخلہ اپنے پجاریوں کو عذاب دینے کے لئے ہو گا اور پجاریوں کا داخلہ عذاب پانے کے لئے ہو گا۔