Surah Yasin Ayat 76 (36:76)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ-اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ 76
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ان کی بات تمہیں غمگین نہ کرے بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اورجو ظاہر کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم ان کی بات کا غم نہ کرو بے شک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فلا یحزنك قولهم: تو ان کی بات تمہیں غمگین نہ کرے۔} اس ایت میں اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب یہ کفار ایسے واضح اور کھلے ہوئے امور میں بھی مخالفت ہی کرتے ہیں تو اپ کفار کی تکذیب و انکار سے ان کی ایذاؤں اور جفا کاریوں سے غمگین نہ ہوں بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے اور ظاہر کرتے ہیں ہم انہیں ان کے کردار کی سزا دیں گے۔( مدارک یس تحت الایۃ: ۷۶ ص۹۹۴ جلالین یس تحت الایۃ: ۷۶ ص۳۷۲ ملتقطا)