Surah Yasin Ayat 80 (36:80)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ 80
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے تمہارے لیے سبز درخت سے ا ٓ گ پیدا کی توجبھی تم اس سے آگ جلاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس نے تمہارے لیے ہرے پیڑ میں سے ا ٓ گ پیدا کی جبھی تم اس سے سلگاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{الذی جعل لكم من الشجر الاخضر نارا: جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے ا گ پیدا کی۔} عرب کے دو درخت ہوتے ہیں جو وہاں کے جنگلوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ایک کا نام مرخ ہے دوسرے کا عفار ان کی خاصیت یہ ہے کہ جب ان کی سبز شاخیں کاٹ کر ایک دوسرے پر رگڑی جائیں تو ان سے آگ نکلتی ہے حالانکہ وہ اتنی تر ہوتی ہیں کہ ان سے پانی ٹپکتا ہوتا ہے ۔ اس میں قدرت کی کیسی عجیب و غریب نشانی ہے کہ آگ اور پانی دونوں ایک دوسرے کی ضد ہر ایک ایک جگہ ایک لکڑی میں موجود نہ پانی آگ کو بجھائے نہ آگ لکڑی کو جلائے جس قادر مطلق کی یہ حکمت ہے وہ اگر ایک بدن پر موت کے بعد زندگی وارد کرے تو اس کی قدرت سے کیا عجیب اور اس کو ناممکن کہنا آثار قدرت دیکھ کر جاہلانہ اور سرکشی والا انکار کرنا ہے۔( جلالین یس تحت الایۃ: ۸۰ ص۳۷۳ مدارک یس تحت الایۃ: ۸۰ ص۹۹۵ ملتقطا)