Surah Yasin Ayat 81 (36:81)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰىۗ-وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ 81
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسے اورپیدا کردے؟ کیوں نہیں !اور وہی بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے اور نہیں بناسکتا کیوں نہیں اور وہی بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا۔
Tafseer (Urdu)
{الذی خلق السموت و الارض: جس نے آسمان اور زمین بنائے۔} اس ایت میں مردوں کو زندہ کرنے پر اللہ تعالی کے قادر ہونے کی ایک اور دلیل بیان کی جا رہی ہے کہ جس رب تعالی نے اسمان اور زمین جیسی عظیم مخلوق بنا دی کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ اخرت میں ان جیسے چھوٹے اور حقیر انسان دوبارہ بنا دے کیوں نہیں!بے شک وہ اس پر قادر ہے اور عقل بھی یہی فیصلہ کرتی ہے کہ جو اسمان و زمین جیسی عظیم مخلوق کو پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنے پر زیادہ قدرت رکھتا ہے اور اس کی قدرت کامل اور اس کا علم تمام معلومات کو شامل ہے کیونکہ وہی بڑا پیدا کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔( تفسیرکبیر یس تحت الایۃ: ۸۱ ۹ / ۳۰۹ روح البیان یس تحت الایۃ: ۸۱ ۷ / ۴۴۰ ملتقطا)