Surah As Saffat Ayat 114 (37:114)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ 114
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد مننا: اور بیشک ہم نے احسان فرمایا۔} یہاں سے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام پر کئے گئے انعامات اور احسانات بیان کئے جارہے ہیں اس ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام پر احسان فرمایا کہ انہیں نبوت و رسالت عنایت فرمائی اور اس کے علاوہ دینی اور دنیوی نعمتوں سے نوازا۔( صاوی الصافات تحت الایۃ: ۱۱۴ ۵ / ۱۷۴۸ ابو سعود الصافات تحت الایۃ: ۱۱۴ ۴ / ۴۱۸ ملتقطا) {و نجینهما و قومهما: اور انہیں اور ان کی قوم کو نجات بخشی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ ہم نے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کو اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو بہت بڑی سختی سے نجات بخشی کہ انہیں فرعون اور ا س کی قوم قبطیوں کے ظلم و ستم سے رہائی دی۔ بنی اسرائیل کی مظلومیت کا سبب یہ ہواتھا کہ حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کے اباء و اجداد اپنے والد حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ان کی سلطنت مصرمیں تشریف لے ائے اور وہیں قیام پذیر رہے جب فرعون کی حکومت ائی تو اس نے تکبر و سرکشی کی اور بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا اور انہیں قبطیوں کا خدمتگار بنا دیا۔( جلالین مع صاوی الصافات تحت الایۃ: ۱۱۵ ۵ / ۱۷۴۸) {و نصرنهم: اور ہم نے ان کی مدد فرمائی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ ہم نے قبطیوں کے مقابلے میں دلائل اور معجزات کے ساتھ ان کی مدد فرمائی تو وہی فرعون اور اس کی قوم پر ہر حال میں غالب رہے اور اخر کار انہیں سلطنت اور حکومت بھی عطا فرمائی۔(جلالین الصافات تحت الایۃ : ۱۱۶ ص۳۷۷ مدارک الصافات تحت الایۃ : ۱۱۶ ص۱۰۰۸ تفسیر کبیر الصافات تحت الایۃ: ۱۱۶ ۹ / ۳۵۲ ملتقطا)