Surah As Saffat Ayat 117 (37:117)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ 117
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔
Tafseer (Urdu)
{و اتینهما الكتب المستبین: اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ ہم نے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کو روشن کتاب عطا فرمائی جس کا بیان بلیغ اور وہ حدود و احکام وغیرہ کی جامع ہے ۔اس کتاب سے مراد توریت شریف ہے۔( جلالین الصافات تحت الایۃ: ۱۱۷ ص۳۷۷) جو کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو بلاواسطہ عطا ہوئی اور حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے واسطے سے عطا ہوئی۔ {و هدینهما الصراط المستقیم: اور انہیں سیدھی راہ دکھائی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ انہیں عقلی اور سمعی دلائل سے دین حق پر مضبوطی سے قائم رہنے باطل سے بچے رہنے اور حق سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائی۔(تفسیرکبیر الصافات تحت الایۃ: ۱۱۸ ۹ / ۳۵۲)