Surah As Saffat Ayat 119 (37:119)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ 119
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔
Tafseer (Urdu)
{و تركنا علیهما فی الاخرین: اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ بعد میں انے والوں میں ان کے اچھے ذکر کو باقی رکھا۔ یہاں بعد میں انے والوں سے مراد حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت ہے اور اچھے ذکر سے ان کی تعریف و توصیف اور ثناء جمیل مراد ہے۔( تفسیرکبیر الصافات تحت الایۃ: ۱۱۹ ۹ / ۳۵۲) {سلم على موسى و هرون: موسی اور ہارون پرسلام ہو۔} ا س ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ قیامت تک مخلوق ان دونوں بزرگوں پر سلام بھیجتی رہے گی اور ان کا ذکر خیر کرتی رہے گی۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۲۰ ۷ / ۴۸۰)دوسرا معنی یہ ہے کہ خالق کی طرف سے وہ دونوں ہمیشہ امن و سلامتی میں رہیں گے۔