Surah As Saffat Ayat 129 (37:129)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ 129
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی۔
Tafseer (Urdu)
{سلم على ال یاسین: الیاس پرسلام ہو۔} ال یاسین بھی الیاس کی ایک لغت ہے۔ جیسے سینا اور سینین دونوں ’’طور سینا ‘‘ ہی کے نام ہیں ایسے ہی الیاس اور ال یاسین ایک ہی ذات کے نام ہیں ۔اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے حضرت الیاس علیہ الصلوۃ والسلام پر سلام ہو اور دوسرا معنی یہ ہے کہ قیامت تک بندے ان کے حق میں دعا کرتے اور ان کی تعریف بیان کرتے رہیں گے ۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۳۰ ۷ / ۴۸۲ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۱۳۰ ص۳۷۸ ملتقطا)