Surah As Saffat Ayat 133 (37:133)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ 133
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک لوط ضرور رسولوں میں سے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک لوط پیغمبروں میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان لوطا: اور بیشک لوط۔} یہاں سے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ اس ایت اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کو اہل سدوم کی طرف نبی بنا کر بھیجا ان لوگوں نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا اور اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو شہید کرنے کا ارادہ کر لیا اس وقت حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا مانگی’’اے میرے اللہ! عزوجل مجھے اورمیرے گھر والوں کو ان لوگوں کے عمل سے نجات دے۔اللہ تعالی نے انہیں اور ان کے سب گھر والوں کو نجات بخشی البتہ ایک بڑھیا عذاب کے اندر رہ جانے والوں میں شامل ہو گئی یہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی بیوی ’’واہلہ‘‘ تھی جو کافرہ اور خائنہ تھی پھر اللہ تعالی نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے کفار پر پتھر برسا کر اور ان کی بستیوں کا تختہ الٹ کر سب کو ہلاک کر دیا۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۳۳-۱۳۶ ۷ / ۴۸۴-۴۸۵ ملخصا) نوٹ:حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم کا واقعہ سورہ ہود اور سورہ شعراء میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔