Surah As Saffat Ayat 137 (37:137)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ 137
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اے لوگو!) بیشک تم صبح کے وقت ان کے پاس سے گزرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاو ربے شک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو۔
Tafseer (Urdu)
{و انكم: او ربیشک تم۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں کفار مکہ سے فرمایا گیا کہ اے کفار مکہ!تم ملک شام کی طرف اپنے کاروباری سفروں کے دوران صبح و شام ان بستیو ں سے گزرتے ہو اور ان کی ہلاکت و بربادی کے اثار کا تم اپنی انکھوں سے مشاہدہ کرتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں کہ ان کی اجڑی ہوئی بستیوں سے عبرت حاصل کرو اور ا س بات سے ڈرو کہ جیسا عذاب اہل سدوم پر نازل ہوا ویسا تم پر بھی نازل ہو سکتا ہے کیونکہ جو رب تعالی کفر اور تکذیب کی وجہ سے اہل سدوم کو ہلاک کرنے پر قادرہے تو اے کفارمکہ! وہ تمہیں بھی ہلاک کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۳۷-۱۳۸ ۷ / ۴۸۵)