Surah As Saffat Ayat 147 (37:147)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَ 147
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اسے ایک لاکھ بلکہ زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ۔
Tafseer (Urdu)
{و ارسلنه: اور ہم نے اسے بھیجا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کو پہلے کی طرح موصل کی سرزمین میں قوم نینوی کے ایک لاکھ بلکہ اس سے کچھ زیادہ آدمیوں کی طرف انتہائی عزت واحترام کے ساتھ بھیجاانہوں نے عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کر لی تھی پھر حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کے دوبارہ تشریف لانے پر باقاعدہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی اور اللہ تعالی نے آخری عمر تک انہیں آسائش کے ساتھ رکھا ۔ نوٹ: حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کی توبہ کا بیان سورہ یونس ایت نمبر98میں گزر چکا ہے اور اس واقعہ کا بیان سورہ انبیاء کی ایت نمبر 8788میں بھی گزرچکا ہے۔