Surah As Saffat Ayat 16 (37:16)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے توکیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ءاذا متنا و كنا ترابا و عظاما: کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں کفار مکہ کا ایک سوال ذکر کیا گیا ہے کہ کیا ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ ضرور زندہ کیا جائے گا حالانکہ ہم تو مٹی ہو چکے ہوں گے اور ہماری صرف ہڈیاں باقی ہوں گیاور کیا ہمارے اگلے باپ دادا کو بھی دوبارہ زندہ کیا جائے گا حالانکہ انہیں مرے ہوئے ایک زمانہ گزر چکا ہے۔کفار کے نزدیک چونکہ ان کے باپ دادا کا زندہ کیا جانا خود ان کے زندہ کئے جانے سے زیادہ بعید تھا اس لئے انہوں نے یہ کہا ۔( صاوی الصافات تحت الایۃ: ۱۶ ۵ / ۱۷۳۳-۱۳۳۴ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۶-۱۷ ص۹۹۹ ملتقطا) {قل: تم فرماؤ۔} اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اپ ان کفار سے فرما دیں کہ ’’ہاں ! تم سب دوبارہ زندہ کئے جاو گے اور اس وقت تمہارا حال یہ ہو گا کہ تم ذلیل و رسوا ہوگے۔(روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۸ ۷ / ۴۵۲ ملخصا)