Surah As Saffat Ayat 167 (37:167)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَ 167
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک کافرکہتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک وہ کہتے تھے ۔
Tafseer (Urdu)
{و ان كانوا لیقولون: اور بیشک وہ کہتے تھے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ مکہ مکرمہ کے کفار و مشرکین تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے کہا کرتے تھے کہ اگر ہمیں بھی پہلے لوگوں پر نازل ہونے والی کتابوں تورات اور انجیل کی طرح کوئی کتاب ملتی تو ضرور ہم اللہ تعالی کے چنے ہوئے بندے ہوتے ہم اس کی اطاعت کرتے اور اخلاص کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت بجالاتے اور جس طرح انہوں نے جھٹلایا اس طرح ہم نہ جھٹلاتے اور جس طرح انہوں نے مخالفت کی اس طرح ہم مخالفت نہ کرتےپھر جب تمام کتابوں سے افضل و اشرف اور اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والی کتاب انہیں ملی یعنی قرآن مجید نازل ہوا تو یہی لوگ اس کے منکر ہوگئے پس عنقریب یہ لوگ اپنے کفر کا انجام جان لیں گے۔ (مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۶۷-۱۷۰ ص۱۰۱۲ ملخصا)