Surah As Saffat Ayat 171 (37:171)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ 171
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے ہمارا کلام گزر چکا ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد سبقت كلمتنا: اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے۔} کفار کو ان کے انجام سے ڈرانے کے بعد اللہ تعالی نے یہاں سے ایساکلام فرمایا ہے جس سے حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دل کو تقویت حاصل ہو۔ چنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی چار ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے ہمارا کلام لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے کہ بیشک انہی کی مدد کی جائے گی اورجس کی ہم مدد کریں وہ کبھی مغلوب نہ ہو گا اور بیشک رسولوں اور ان کی پیروی کرنے والے اہل ایمان کالشکرہی اپنے دشمنوں پر دنیا اور اخرت میں غالب ہوگا تو اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب اپ نے جان لیا کہ نصرت اور غلبہ اپ کا اوراپ کی پیروی کرنے والوں کا ہو گا تو اپ ان مشرکین سے منہ پھیر لیں اور ان کی اذیتوں پر صبر فرمائیں یہاں تک کہ اپ کو ان کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیدیا جائے اور جب ان پر عذاب نازل ہو تو انہیں دیکھتے رہیں عنقریب وہ لوگ دنیا و آخرت میں طرح طرح کے عذاب دیکھیں گے۔(تفسیرکبیر الصافات تحت الایۃ: ۱۷۱-۱۷۵ ۹ / ۳۶۳ روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۱۷۱-۱۷۵ ۷ / ۴۹۷- ۴۹۸ خازن والصافاتتحت الایۃ:۱۷۱-۱۷۵۴ / ۲۹ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۱۷۱-۱۷۵ ص۱۰۱۲ ملتقطا)