Surah As Saffat Ayat 33 (37:33)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فانهم یومىذ: تو اس دن وہ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن گمراہ بھی اور انہیں گمراہ کرنے والے سردار بھی سب عذاب میں شریک ہو ں گے اگرچہ ان کے عذاب کی کیفیت میں فرق ہو گا کیونکہ یہ سب لوگ دنیا میں گمراہی میں شریک تھے اور ہم نے گمراہوں اور گمراہ کرنے والوں کے ساتھ جو کیا کہ عذاب میں انہیں جمع کر دیامجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔( مدارک الصافات تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ص۱۰۰۰ روح المعانی الصافات تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ۱۲ / ۱۱۲ روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ۷ / ۴۵۶ ملتقطا)