Surah As Saffat Ayat 38 (37:38)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِنَّكُمْ لَذَآىٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تم ضرور دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{انكم: بیشک تم۔} اس ایت اور اس کے بعدوالی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جن کافروں نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف شاعری اور جنون کی نسبت کی ان سے فرمایا گیا کہ بیشک تم ضرور اخرت میں دردناک عذاب چکھنے والے ہو اور تم جو دنیا میں شرک اور تکذیب کر ائے ہو تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا۔( تفسیر طبری الصافات تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ۱۰ / ۴۸۳ خازن والصافات تحت الایۃ: ۳۸-۳۹۴ / ۱۷ ملتقطا) {الا: مگر۔} اس ایت میں مخلص بندوں کا عذاب کے حکم سے استثناء کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ البتہ جو اللہ تعالی کے چنے ہوئے یعنی ایمان اوراخلاص والے بندے ہیں وہ درد ناک عذاب نہیں چکھیں گے اور ان کے حساب میں سوال وکلام نہ ہو گا بلکہ اگر ان سے کوئی خطا سرزد ہوئی ہو گی تو ا س سے در گزر کر دیا جائے گا اور انہیں ایک نیکی کا بدلہ دس سے لے کر سات سو گنا یا اس سے جتنا زیادہ اللہ تعالی چاہے دیا جائے گا۔( ابن کثیر الصافات تحت الایۃ: ۴۰ ۷ / ۱۰)