Surah As Saffat Ayat 41 (37:41)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے لیے وہ روزی ہے جو معلوم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك لهم رزق: ان کے لیے روزی ہے۔} اللہ تعالی کی وحدانیت قبول کرنے سے انکار کرنے اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کے انکار پر قائم رہنے والوں کا حال بیان کرنے کے بعد یہاں سے ایمان والے مخلص بندوں کے ثواب کی کیفیت بیان کی جا رہی ہےچنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی 3ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ایمان والے مخلص بندوں کے لئے جنت میں وہ روزی ہے جو (قران کے ذریعے) معلوم (ہوچکی) ہے یا جو ہمارے علم میں ہے اور وہ روزی پھل میوے ہیں جو اللہ تعالی نے ان کے لئے جنت میں پیدا فرمائے ہیں اور وہ انتہائی نفیس لذیذخوش ذائقہ خوشبودار اور خوش منظر ہوں گے اور یہ روزی انتہائی عزت و تعظیم کے ساتھ انہیں پیش کی جائے گی اور وہ چین کے باغوں میں ایک دوسرے سے مانوس اور مسرورتختوں پر آمنے سامنے ہوں گے۔( تفسیر کبیر الصافات تحت الایۃ: ۴۱- ۴۴ ۹ / ۳۳۲ تفسیر طبری الصافات تحت الایۃ: ۴۱-۴۴ ۱۰ / ۴۸۴ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۴۱-۴۴ ص۱۰۰۱ خازن والصافات تحت الایۃ: ۴۱-۴۴ ۴ / ۱۷ ملتقطا)