Surah As Saffat Ayat 45 (37:45)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariخالص شراب کے جام کے ان پر دَور ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا۔
Tafseer (Urdu)
{یطاف علیهم: ان پر دور ہوں گے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں ا یمان والے مخلص بندوں کو جنت میں ملنے والی شراب اور ا س کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں چنانچہ ان ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جنتی شراب کی پاکیزہ نہریں ان کی نگاہوں کے سامنے جاری ہوں گی اور وہ خالص شراب ہوگی جس کے جام کے ان پر دور ہوں گے اس شراب کے اوصاف یہ ہیں ۔(1)دودھ سے بھی زیادہ سفید رنگ کی شراب ہوگی۔(2)پینے والوں کے لیے لذت بخش ہوگی جبکہ دنیا کی شراب میں یہ وصف نہیں بلکہ وہ بدبودار اور بدذائقہ ہوتی ہے اور پینے والا اس کو پیتے وقت منہ بگاڑ تا رہتا ہے۔(3) جنتی شراب میں خمار نہیں ہے جس سے عقل میں خلل آئے۔(4) جنتی اس شراب سے نشے میں نہیں ائیں گے۔ جبکہ دنیا کی شراب میں یہ اوصاف نہیں بلکہ اس میں بہت سے فسادات اور عیب ہیں اس سے پیٹ میں بھی درد ہوتا ہے اور سر میں بھی پیشاب میں بھی تکلیف ہوجاتی ہے طبیعت متلانے لگتی ہے قے آتی ہے سر چکراتا ہے اور عقل ٹھکانے نہیں رہتی۔( خازن والصافات تحت الایۃ: ۴۵-۴۷ ۴ / ۱۷-۱۸ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۴۵-۴۷ ص۳۷۵ ملتقطا)