Surah As Saffat Ayat 48 (37:48)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے پاس نگاہیں نیچی رکھنے والی ،بڑی آنکھوں والی (بیویاں ) ہوں گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی۔ بڑی آنکھوں والیاں ۔
Tafseer (Urdu)
{و عندهم: اور ان کے پاس۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں ایمان والے مخلص بندوں کوجنت میں ملنے والی حوروں کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں ۔ وہ اوصاف یہ ہیں ۔(1)وہ حوریں شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی کہ اس کے نزدیک اس کاشوہر ہی صاحب حسن اور پیارا ہے۔ (2)بڑی اور خوبصورت انکھوں والی ہوں گی۔(3) وہ گردوغبار سے پاک اوراس قدر صاف شفاف اور سفید ہوں گی گویا کہ وہ چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہیں۔(جلالین الصافات تحت الایۃ: ۴۸-۴۹ ص۳۷۵ خازن والصافات تحت الایۃ: ۴۸-۴۹ ۴ / ۱۸ ملتقطا)