Surah As Saffat Ayat 50 (37:50)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جنتی آپس میں سوال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{فاقبل بعضهم على بعض: پھر جنتی ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی 7 ایات میں بیان کی گئی اہل جنت کی باہمی گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ جنتی شراب طہور پینے کے دوران اپس میں سوال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے کہ دنیا میں کیا حالات اور واقعات پیش آئے۔ان میں سے ایک کہنے والاکہے گا: دنیا میں میرا ایک ساتھی تھا جو مرنے کے بعد اٹھنے کا منکر تھا اور اس کے بارے میں طنز کے طور پرمجھ سے کہا کرتا تھا کہ کیا تم مرنے کے بعد اٹھنے کو سچ مانتے ہواورکیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی اور ہم سے حساب لیا جائے گا یہ بیان کرکے وہ جنتی اپنے جنتی دوستوں سے کہے گا:کیا تم جھانک کر دیکھو گے کہ میرے اس ہم نشین کا جہنم میں کیا حال ہے۔وہ جواب دیں گے کہ تم ہم سے زیادہ اسے جانتے ہو ۔ پھرجب وہ جھانکے گا تو اپنے اس دنیا کے ساتھی کو بھڑکتی آگ کے درمیان میں دیکھے گا کہ عذاب کے اندر گرفتار ہے تو وہ جنتی اس سے کہے گا: خدا کی قسم! قریب تھا کہ تو ضرورمجھے بھی راہ راست سے بہکا کر ہلاک کردیتا ۔ اوراگر میرے رب عزوجل کا احسان نہ ہوتا اور وہ اپنی رحمت و کرم سے مجھے تیرے بہکانے سے محفوظ نہ رکھتا اور اسلام پر قائم رہنے کی توفیق نہ دیتا تو ضرور میں بھی تیرے ساتھ جہنم میں موجود ہوتا۔( خازن و الصافات تحت الایۃ: ۵۰- ۵۷ ۴ / ۱۸ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۵۰- ۵۷ ص ۱۰۰۲ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۵۰-۵۷ ص۳۷۵ ملتقطا)