Surah As Saffat Ayat 64 (37:64)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُ جُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{انها شجرة: بیشک وہ ایک درخت ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں کافروں کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ بیشک زقوم ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے اور اس کی شاخیں جہنم کے ہر طبقے میں پہنچتی ہیں اس کا شگوفہ بد صورتی میں ایسے ہے جیسے شیطانوں کے سرہوں یعنی نہایت بدہیئت اور قبیح المنظر سانپوں کے پھن کی طرح۔چونکہ کفار کا کفر دل میں تھا اور بد اعمالیاں ظاہری جسم میں اور وہ خود انسانی شکل میں شیطان تھے۔ اس لئے انہیں سزا بھی اسی قسم کی دی گئی نیز جب ا س درخت کا اصل عنصر ہی اگ ہے تو اگ اسے کیسے جلائے گی( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۶۴-۶۵ ۷ / ۴۶۵ ملخصا)