Surah As Saffat Ayat 71 (37:71)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہوئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے۔ا
Tafseer (Urdu)
{و لقد ضل قبلهم: اور بیشک ان سے پہلے گمراہ ہوئے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک کفار قریش سے پہلے بہت سے اگلے لوگ اسی وجہ سے گمراہ ہوئے کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کی غلط راہ نہ چھوڑی اور حجت و دلیل سے کوئی فائدہ نہ اٹھایااور بیشک ہم نے ان میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام بھیجے جنہوں نے ان کو گمراہی اور بدعملی کے برے انجام کا خوف دلایا لیکن انہوں نے اپنے جاہل باپ داداوں کی پیروی نہ چھوڑی اورانبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کا کہنا نہ مانا جس کی وجہ سے ان ڈرائے جانے والوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ عذاب سے ہلاک کر دئیے گئے جبکہ اللہ تعالی کے چنے ہوئے ایمانداربندے عافیت میں رہے اور انہوں نے اپنے اخلاص کے سبب عذاب سے نجات پائی۔ (مدارک الصافات تحت الایۃ: ۷۱-۷۴ ص۱۰۰۳ خازن والصافات تحت الایۃ: ۷۱-۷۴ ۴ / ۱۹ ملتقطا)