Surah As Saffat Ayat 8 (37:8)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ شیاطین عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور انہیں ہرجانب سے مارا جاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{لا یسمعون الى الملا الاعلى: وہ شیاطین عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے۔} شیاطین اسمان کے قریب جاتے اور بعض اوقات فرشتوں کا کلام سن کر اس کی خبر کاہنوں کو دیتے اور کاہن اس بنا پر غیب کی باتیں جاننے کا دعوی کرتے۔ اللہ تعالی نے شہاب کے ذریعے شیطانوں کو اسمان تک پہنچنے سے روک دیا۔ چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں ارشاد فرمایا کہ شیاطین اسمان کے فرشتوں کی باتیں سننے کیلئے عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور وہ آسمان کے فرشتوں کی گفتگو نہیں سن سکتے اور جب وہ گفتگو سننے کی نیت سے آسمان کی طرف جائیں توانہیں دور کرنے کیلئے ہر طرف سے انگاروں کے ساتھ مارا جاتا ہےیہ ان کا دنیا میں عارضی عذاب ہے جبکہ اخرت میں ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب ہے اور اگر کوئی شیطان ایک ادھ بار فرشتوں کی کوئی بات سن کربھاگنے لگے تو روشن انگارا اسے جلانے یاایذا پہنچانے کے لئے اس کے پیچھے لگ جاتا ہے ۔(خازن والصافات تحت الایۃ: ۸-۱۰ ۴ / ۱۵ مدارک الصافات تحت الایۃ: ۸-۱۰ ص۹۹۸ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۸-۱۰ ص۳۷۳ ملتقطا)