Surah As Saffat Ayat 80 (37:80)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ 80
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نیکوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{انا كذلك: بیشک ہم ایسا ہی۔} یعنی حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا قبول فرما کران کی نسل کو باقی رکھ کر بعد والوں میں ان کی تعریف باقی چھوڑ کر اور تمام جہان والوں میں ان پر سلام بھیج کر جو انہیں مقام اور مرتبہ عطا کیا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نیکوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔( صاوی الصافات تحت الایۃ: ۸۰ ۵ / ۱۷۴۲ ملخصا) {انه: بیشک وہ۔} یعنی حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نیک ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی کے اعلی درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں ۔اسے بیان کرنے سے مقصود یہ ہے کہ سب سے اعلی درجہ اور سب سے زیادہ عزت کا مقام اللہ تعالی پر ایمان لانا اور اس کی طاعت کے اگے سر تسلیم خم کر دینا ہے۔پھر جو اس ایمان و اطاعت میں جتنا زیادہ ہے وہ اتنا ہی مقرب ہے۔ {ثم اغرقنا: پھر ہم نے ڈبو دیا۔} اس ایت کا تعلق ایت نمبر76کے ساتھ ہے اور معنی یہ ہے کہ ہم نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو غرق ہونے سے نجات دیپھر ان کی قوم کے تمام کافروں کو غرق کر دیا۔