Surah As Saffat Ayat 88 (37:88)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اس نے ستاروں کوایک نگاہ دیکھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا۔
Tafseer (Urdu)
{فنظر نظرة: پھر اس نے ایک نگاہ دیکھا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قوم کا جواب سن کر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اسمان کی طرف نگاہ اٹھا ئی اور ایک نظر ستاروں کی طرف ایسے دیکھا جیسے ستارہ شناس اور علم نجوم کے ماہر ستاروں کے ملنے اور جدا ہونے کی جگہ کو دیکھاکرتے ہیں اس کے بعد فرمایا: ’’ میں بیمار ہونے والا ہوں ۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم چونکہ ستاروں کی بہت معتقد تھی ا س لئے وہ سمجھی کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ستاروں سے اپنے بیمار ہونے کا حال معلوم کرلیا ہے۔( مدارک الصافات تحت الایۃ: ۸۸-۸۹ ص۱۰۰۴ ملخصا) نوٹ:یاد رہے کہ علم نجوم حق ہے اوریہ علم سیکھنے میں مشغول ہونا منسوخ ہوچکا ہے۔