Surah As Saffat Ayat 93 (37:93)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ 93
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے لگے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا۔
Tafseer (Urdu)
{فراغ علیهم ضربا: تو لوگوں سے نظر بچا کر انہیں مارنے لگے۔} جب بتوں نے بالکل کوئی جواب نہ دیا تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ میں کلہاڑا اٹھا یا اور ان بتوں کو مارنے لگے یہاں تک کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے بتوں کو مار مار کر پارہ پارہ کردیا ۔(بحرالمیحط الصافات تحت الایۃ:۹۳۷ / ۳۵۱ قرطبی الصافات تحت الایۃ: ۹۳۸ / ۷۰ الجزء الخامس عشر ملتقطا) نوٹ:اس واقعہ کی تفصیل سورہ انبیاء ایت نمبر5758میں بیان ہو چکی ہے۔ {فاقبلوا الیه: تو کافر اس کی طرف آئے۔} جب کافروں کو اس بات کی خبر پہنچی تو وہ بہت جلد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ائے اور ان سے کہنے لگے کہ ہم تو ان بتوں کو پوجتے ہیں اورتم انہیں توڑتے ہو۔( خازن والصافات تحت الایۃ: ۹۴ ۴ / ۲۱ جلالین الصافات تحت الایۃ: ۹۴ ص۳۷۶-۳۷۷ ملتقطا)